ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

گنی چترتھ سے قربت بڑھنے سے قبل ادا کاری کے شعبے میں میری اسٹوڈنٹ تھی ،کپل شرما

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارت کے کامیاب ترین کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ گنی چترتھ سے قربت بڑھنے سے قبل ادا کاری کے شعبے میں میری اسٹوڈنٹ تھی ، شادی کے بعد وہ میری استاد بن چکی ہیں، چٹکلوں اور نوٹنکی میں کافی ماہر تھیں لہٰذا میں نے انہیں اپنا اسسٹنٹ بنالیا۔ بھارتی ادا کار کپل نے بھارتی میگزین کو حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ گنی سے قربت بڑھنے سے

قبل اداکاری کے شعبے میں وہ میری اسٹوڈنٹ تھیں، گنی جالندھر کے ایک کالج میں گریجویشن کر رہی تھیں ، وہ مجھ سے تین چار سال جونیئر تھیں، میں کو ایجوکیشن کالج میں کمرشل آرٹس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کر رہا تھا۔کپل نے بتایا کہ جیب خرچی کیلئے میں دوسرے کالجز میں ہونے والے تھیٹرز میں شرکت کرتا تھا، گنی میری بہت اچھی شاگرد تھیں، اب بہر حال شادی کے بعد وہ میری استاد بن چکی ہیں، وہ چٹکلوں اور نوٹنکی میں کافی ماہر تھیں لہٰذا میں نے انہیں اپنا اسسٹنٹ بنالیا۔بھارتی کامیڈین نے کہا کہ کچھ عرصے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میڈم نے مجھے پسند کرنا شروع کردیا ہے، لہٰذا میں نے انہیں بلایا اور سمجھایا کہ جس گاڑی میں وہ آتی ہیں اس کی مالیت ہمارے پورے گھر والوں کی جمع پونجی سے زیادہ ہے تو ہمارے بیچ ایسا کچھ بھی ممکن نہیں۔کپل کے مطابق اس کے بعد انہوں نے گنی کے والدین کے دل جیتنے کو اپنا مقصد بنالیا اور ممبئی آگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ممبئی آنے اور گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیتنے کے بعد میں گنی کے ساتھ دوبارہ رابطے میں آیا اور میرے دوستوں نے ان کے والدین سے بات کی، گنی کے والدین اس وقت مجھے نہیں جانتے تھے نہ ہی میری آمدنی کا انہیں علم تھا (کپل نے شو میں 10 لاکھ روپے کا انعام بھی جیتا تھا)، اس کے علاوہ وہ سکھ تھے میں ہندو اور ان کے دیگر دامادوں کی طرح پگڑی بھی نہیں پہنتا تھا۔کپل کے مطابق آہستہ آہستہ چیزیں تبدیل ہوتی گئیں، گنی کے والد نے ان کے شوز دیکھنا شروع کردئیے اور ماننے لگے ، پگھلنے لگے اور سوچنا شروع کیا کہ بندہ تو ٹھیک ہے۔یوں کپل شرما نے 2018 میں اپنی دیرینہ دوست گنی سے شادی کی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…