دبئی /جمیکا(این این آئی)انڈر 19 ورلڈ کپ شروع ہونے میں 4 دن رہ گئے، افغانستان کی ٹیم کو ویزہ نہ مل سکا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر اور بدھ کو شیڈولڈ افغان انڈر 19 ٹیم کے وارم اپ گیمز منسوخ کردیئے ہیں۔ویزہ کے حصول میں تاخیر کی وجہ سے افغانستان ٹیم اب تک ویسٹ انڈیز نہیں پہنچی ہے،
جبکہ آئی سی سی کاکہنا ہے کہ افغان کرکٹرز کے ویزہ کا معاملہ حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔آئی سی سی نے کہاکہ افغانستان بورڈ سے رابطے میں اور ٹیم کو جلد از جلد سفر کرانے کیلئے کوشاں ہیں،واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔