بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

وہ وقت جب سنجے دت نے جیل میں 500 روپے کمائے تھے

datetime 10  جنوری‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)ماضی میں جیل میں قید رہنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جیل میں کاغذی تھیلے بناکر 500 روپے کمائے تھے اور یہ رقم اہلیہ کو دے دی تھی۔سنجے دت بالی ووڈ کے ایسے اداکار ہیں جنہوں نے ماضی میں کئی سال سلاخوں کے پیچھے گْزارے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اداکار کی فین فالوونگ میں کمی نہیں آئی۔ایک پرانے انٹرویو میں

سنجے دت نے جیل میں گزارے گئے اپنے وقت کا ذکر کیا تھا کہ کس طرح اْنہوں نے وہاں دستی مزدوری کرکے 500 روپے کمائے تھے۔سنجے دت نے 2018 میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ‘ہم جیل میں اخبارات سے کاغذ کے تھیلے بناتے تھے، مجھے فی بیگ 20 پیسے ملتے تھے اور میں روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 100 کے درمیان تھیلے بناتا تھا۔اداکار سے سوال کیا گیا کہ جیل میں قیام کے دوران اْنہوں نے ان تھیلوں کو بنانے میں کتنی رقم کمائی اور آخر کار اْنہوں نے اس کے ساتھ کیا کیا تھا تو سنجے دت نے کہا کہ ‘میں نے تقریباً 400 سے 500 بھارتی روپے کمائے تھے۔اْنہوں نے انکشاف کیا کہ ‘میں جب سال 2016 میں جیل سے باہر آیا تو میں نے یہ ساری رقم اپنی اہلیہ کو دی تھی کیونکہ وہ 500 روپے میرے لیے 5000 کروڑ روپے کے برابر تھے۔سنجے دت نے جیل میں مثبت نقطہ نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آپ وہاں بیٹھ کر سوچتے نہیں رہ سکتے کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا، آپ کو یہ سب بھولنے کی ضرورت ہوتی ہے، اسے مثبت چیز میں تبدیل کریں، جیل کو ایک مثبت تجربہ بنائیں اور وہاں کچھ سیکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…