بیجنگ (آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ افغان عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں اس پر چینی عوام کو ان سے ہمدردی ہے۔
اگرچہ امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا ہوچکا ہے لیکن افغانستان پر 20 سالہ امریکی فوجی قبضے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوگا۔چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ وین بن نے پر یس کا نفر نس میں اس بات پر زور دیا کہ امریکہ افغان بحران کے آغاز کا ذمہ دار ہے ،اب اسے پیچھے نہیں ہٹنا چاہییاور ایسی یکطرفہ پابندیاں عائد نہیں کرنی چاہیں جس سے افغانستان معیشت اور لوگوں کے لیے ذرائع معاش کا حصول مزید بدتر ہو جائے۔ امریکہ اپنی غلطیوں پر غور کرے اور انہیں سمجھے، بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھائے، افغانستان کے اثاثے بحال کرے ، یکطرفہ پابندیاں جلد از جلد اٹھائے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعیافغان عوام کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرے۔ امریکہ کو افغان عوام کے زخموں پر نمک پاشی نہیں کرنی چاہیے۔