بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

ہمایوں سعید نیٹ فلکس میں کاسٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

datetime 10  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو لیڈی ڈیانا پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز ‘دی کراؤن’ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔اگرچہ ہمایوں سعید نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ان کی جانب سے باقاعدہ کسی سوشل پلٹ فارم پر اعلان بھی نہیں کیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر ان خبروں کی گونج

بڑھتی جارہی ہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہمایوں سعید پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔اس حوالے سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی حسن زیدی نے پہلی ٹوئٹ کی کہ ‘بڑی بریکنگ: اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن ‘دی کراؤن’ میں ہمارے اپنے ہمایوں سعید بھی ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمایوں سعید دراصل ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے جو لیڈی ڈیانا کے ‘سچے پیار’ تھے اور شہزادی انہیں ‘مسٹر ونڈرفل’ کہتی تھیں۔حسن زیدی نے کہا کہ سیریز کے پبلسٹی نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے کہ کاسٹ لیک ہو گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘آخر کار سامنے آ ہی گیا، قابل فخر بات ہے۔صحافی حسن چوہدری کے مطابق ہمایوں سعید پہلے پاکستانی اداکار بن جائیں گے جنہیں نیٹ فلکس اوریجنل میں کاسٹ کیا جائے گا۔انہوں نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ سپر اسٹار فواد خان ہٹ سیریز میں شامل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…