کراچی(نیوزڈیسک )سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ایم ڈی منظور کاکا کے کینیڈا میں 5ارب کے اثاثے سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت حرکت میں آگئی ہے،حکومت نے متعدد ممالک کو بیرون ملک جائیداد رکھنے والے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کےلئے خط لکھ دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے سرکلر کہاگیا ہے کہ اعلی بیورو کریٹس کو اپنے اور اپنی بیوی ،بچوں کے بیرون ملک اثاثے بھی بتانا ہونگے۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق سربراہ منظور کا کا کے کینیڈا میں 5 ارب کے اثاثے سامنے آنے کے بعد امریکہ ، کینیڈا ، برطانیہ ، خلیجی و یورپی ممالک کو بھی خطوط لکھے ہیں کہ وہ وہاں جائیداد اور غیر معمولی اثاثے رکھنے والے سیاست دانوں اور بیورو کریٹس کی تفصیل فراہم کریں جبکہ کینیڈا نے منی لانڈرنگ کے الزام میں منظور کاکا کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ہی ایک افسر نے کینیڈین حکومت کو منظور کاکا کی پے سلپس بھجوائی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی تنخواہ اور مراعات وغیرہ ایک سے سوالاکھ روپے بنتی ہیں تو انہوں نے پانچ ارب کے اثاثے وہاں کیسے بنا لئے۔کینیڈا نے حکومت پاکستان سے پوچھا ہے کہ وہ بتائے کہ منظور کاکا کی یہ رقم وائٹ منی ہے یا بلیک منی تاکہ ان کے خلاف تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
منظور کاکا کی تنخواہ ایک لاکھ، کینیڈا میں اثاثے 5ارب ، وفاقی حکومت حرکت میں آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر



















































