منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

مری میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور دفاتر سیاحوں کیلئے کھولنے کا حکم

datetime 8  جنوری‬‮  2022

مری (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر سرکاری دفاتر اور ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر سرکاری دفاتر اور ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے

مری میں پھنسے افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ صورت حال میں مری کا رخ کرنے سے گریز کریں۔دوسری جانب مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جسے 10 سالوں کے دوران ریکارڈ برفباری قرار دیا گیامحکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 3 جنوری سے اب تک 32 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی اور 94 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اس وقت درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا، شہر میں مزید بارش و برفباری کا بھی امکان ہے، علاوہ ازیں مری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور ان کی امداد کے حوالے سے قائم کیے گئے کنٹرول روم کے ذرائع نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز 1 لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، رات بھر بجلی کی فراہمی بند رہی۔کنٹرول روم ذرائع کے مطابق لوگ گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے چلے گئے، سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے امدادی

سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔کنٹرول روم ذرائع نے بتایا کہ ہیوی مشینری سے برف کی کٹائی اور اسے راستے سے ہٹانے کا عمل جاری رہا۔کنٹرول روم ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں بہت سی گاڑیوں میں لوگ چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی پھنسے ہوئے ہیں، گاڑیوں میں لوگوں کے پاس کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…