ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بنوں سے نومنتخب نیبرہوڈ چیئرمینوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)بنوں سے نومنتخب مئیر تحصیل میریان پیر کمال شاہ نے تحصیل کے 14 نومنتخب آزاد نیبرہوڈ چیئرمینوں اور تحصیل کونسلروں کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار فیصل امین گنڈاپور سے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور اپنے اہل خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے پارٹی سربراہ وزیراعظم عمران خان،

وزیراعلی محمود خان، وزیر بلدیات فیصل امین گنڈاپور اور پارٹی کے جملہ مرکزی و صوبائی قائدین پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وسیع تر قومی مفاد میں پارٹی کاز کیلئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیاواضح رہے کہ تحصیل مئیر پیر کمال شاہ نے ایک ہفتہ قبل وزیراعلی محمود خان سے وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا پہلے ہی باضابطہ اعلان کیا تھا صوبائی وزیر نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ انہیں پی ٹی آئی میں اجنبیت کا احساس نہیں ہوگا کیونکہ اس کے کارکن ایک خاندان کی طرح عوام کی بے لوث خدمت، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا قومی تشخص منوانے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ سب ایک نئے جذبے کے ساتھ عام پارٹی ورکرز سے مل کر گلی محلہ اور بازاروں کی سطح پر لوگوں میں گھل مل کر اپنا فرض ادا کریں سردار فیصل امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام عوام کو درپیش مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے یہ نظام شروع دن سے وزیراعظم عمران خان کے وژن کا لازمی جزو ہے بہت جلد نئی تحصیل و نیبرہوڈ کونسلیں اپنا کام شروع کریں گی تو صوبائی حکومت انہیں اربوں روپے کے فنڈز بھی منتقل کرنا شروع کر دے گی تاکہ وہ شہریوں کو صحت و صفائی، آبنوشی، سٹریٹ لائٹس اور تعمیر و ترقی کے جملہ میونسپل سہولیات خودکار انداز میں مہیا کرنے کے قابل ہوں پیر کمال شاہ کی معیت میں بنوں کے چیئرمینوں کے وفد نے انکی مناسب حوصلہ افزائی کرنے اور علاقائی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…