بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

تبدیلی کی وجہ سے عمران خان سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ کی آمدن میں یکدم بڑا اضافہ ایف بی آر نے مکمل آمدن اور زرعی آمدن کو بھی ٹیکس ڈائریکٹری میں شامل کر لیا

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے ٹیکس ڈائریکٹری میں گزشتہ ٹیکس ڈائریکٹری کی نسبت تبدیلیاں کر دی گئیں، اس بار مکمل آمدن اور زرعی آمدن کو بھی ٹیکس ڈائریکٹری میں شامل کیا گیا ہے۔اراکین پارلیمنٹ کے لیے مکمل آمدن کے ساتھ زرعی آمدن ظاہر کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے، 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری میں صرف شناختی کارڈ نمبر، انکم ٹیکس کی

ادائیگی اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کی آمدن شامل تھی تاہم سال 2019 کی ڈائریکٹری میں نارمل انکم کے ساتھ دیگر ذرائع سے حاصل آمدنی ظاہر کرنا بھی ضروری ہے۔اس آمدن میں کسی بھی بلڈنگ کا کرایہ ، بینکوں ،شیئرز ،سرٹیفکیٹس اور بانڈز کی آمدن شامل ہے۔ ٹیکس سال 2019 میں پہلی بار زرعی آمدن ، انکم ٹیکس اور ایسوسی ایشن آف پرسنز یعنی شراکتی داری کے کاروبار کی انکم بھی شامل کی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی اراکین پارلیمنٹ کی آمدن میں یکدم بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔نئی ٹیکس ڈائریکٹری میں وزیر اعظم عمران خان کا انکم ٹیکس 2 لاکھ 82 ہزار سے بڑھ کر 98 لاکھ روپے تک جا پہنچا۔ وزیر اعظم کی زرعی اور دیگر ذرائع سے حاصل آمدن بھی ٹیکس ڈائریکٹری میں شامل ہونے سے آمدن 4 کروڑ 45 لاکھ روپے کے لگ بھگ رہی۔وفاقی وزیر حماد اظہر کا انکم ٹیکس 26 ہزار اور ان کی ایسوسی ایشن آف پرسنز کے آمدن پر ٹیکس1 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد رہا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی 2019 میں رکن پارلیمنٹ نہیں تھے اس لیے ان کا انکم ٹیکس صفر ہے لیکن انہوں نے 20 لاکھ 55 ہزار روپے ایگری کلچر انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…