کراچی(این این آئی)بھارت کے شہر ناگپور سے گزشتہ شب ایئر ایمبولینس کراچی پہنچی جو ری فیولنگ کے بعد پڑوسی ملک ایران کے شہر تہران روانہ ہو گئی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)کے ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت سے پاکستان آئی تھی جس میں ایک مریض سوار تھا۔ریڈ اسٹار ایوی ایشن ایئر ایمبولینس طیارے نے رات 12 بج کر 6 منٹ پر
کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی، جسے پاکستانی پائلٹ ابرار الاسلام اڑا رہے تھے جبکہ اس کے عملے کے 3 ارکان کا تعلق ترکی سے ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر جیٹ 45 طیارہ ترکی میں رجسٹرڈ ہے، جو ایئر ایمبولینس کے طور پر پروازیں کرتا ہے۔یہ ایئر ایمبولینس طیارہ گزشتہ رات ساڑھے 9 بجے بینکاک سے بھارتی شہر ناگپور پہنچا تھا۔