جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

کترینہ اور عامر خان کے درمیان سلمان کو لیکر کیا شرط لگی تھی‘ویڈیووائرل

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی کترینہ کیف کے ساتھ اداکار سلمان خان کو لے کر ایک شرط لگی تھی جس کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ایک پروگرام کی ہے جس میں عامر خان نے کترینہ کیف کے

ساتھ اس شرط سے متعلق بتایا۔ عامر خان نے بتایا کہ کترینہ کیف مجھ سے شطرنج جیتنے کی خواہشمند تھیں اور اس کے لیے انہوں نے خوب پریکٹس بھی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف نے مجھ سے کہا کہ میں تیار ہوں تو اس وقت انہوں نے شرط رکھی کہ اگر وہ جیت گئیں تو میں ان کے ساتھ ایک اور فلم کروں گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے شرط رکھی کہ اگر وہ ہار گئیں تو پھر وہ سلمان خان کے گھر کے باہر جاکر گانا گائیں گی دل چیز ہے کیا آپ میری جان لیجیے۔ عامر خان نے بتایا کہ اس شرط کے بعد کترینہ کیف گھبرا گئیں اور پھر کبھی ہمارا شطرنج کا مقابلہ نہیں ہوا۔ پروگرام میں عامر کی ویڈیو جیسے ہی ختم ہوئی تو کترینہ کیف مسکرائیں اور مذاق میں کہا‘‘میں انہیں مار دوں گی‘‘۔خیال رہے کہ کترینہ کیف اور سلمان خان کے کافی عرصے تک تعلقات رہے تاہم انہوں نے 9 دسمبر کو شادی کی۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…