ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

موسلا دھار بارش، اسلام آباد میں سیلاب کا خطرہ، انتباہ جاری

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے شہر میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری جاری کر دی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر نالوں اور سڑکوں پر پانی کا بہاؤ حد سے زیادہ ہونے سے سیلاب کا خطرہ ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام ہنگامی صورتحال سے

نمٹنے کے لیے فائر آپریشنز اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم 24 گھنٹے موثر رہے گا اور سیلاب سے متعلق تمام ریسکیو کالز کو اعلیٰ ترجیح دے گا۔دوسری جانبڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب نے ایک ویڈیو پیغا م میں بتایا ہے کہ اس وقت تک گلیا ت میں دو فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے اور محکمہ مو سمیا ت کی پیشنگوئی کے مطابق آنے والے دنوں میں شدید برفباری کا امکان ہے اس لئے آئندہ دو سے تین دنو ں کے لئے گلیات میں مزید سیاحو ں کے آنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے کیو نکہ ونٹر سیزن شروع ہو چکا ہے اور یہاں پر پندرہ سے بیس ہزار سیاحو ں کی گاڑیوں کی گنجائش ہے جبکہ اس سے ڈبل گاڑیاں آچکی ہے اور تمام ہوٹلز بک ہیں مزید گنجائش نہیں ہے۔ ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب نے مزید بتایا ہے کہ ونٹر سیزن شروع ہونے سے پہلے گلیا ت ڈوپلمنٹ اتھارٹی نے تما م انتظاما ت مکمل کر لئے تھے۔ پچھلے دنوں میں ایک لاکھ سے زیادہ سیاح آچکے ہیں اور آنے والے دو دنوں میں محکمہ موسمیات نے شدید برفباری کی پیشنگوئی کر رکھی ہے اس وقت تک دو فٹ برف باری ہو چکی ہے آنے والے مزید دو دنوں میں دو فٹ برف با ری کا امکان ہے یہا ں پر مزید سیاحو ں کے آنے سے بہت مشکلات پیش آ رہی ہیں اور گلیا ت جام ہو چکا ہے اور مزید گنجائش نہیں ہے یہاں پر تقریبا پندرہ سے بیس ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے اور اس سے ڈبل گاڑیاں آ چکی ہیں اور تقریبا تمام ہو ٹلز بک ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہمارا پیغام ہے کہ جو بھی سیاح گلیات آئیں وہ اپنی گاڑیوں کے چین، یا فور بائی فور گاڑیوں کو زیادہ ترجیح دیں اور گاڑیوں کا فیول اور کھانے پینے کا سامان ساتھ لیکر آئیں اور آنے سے پہلے تمام معلومات حاصل کرکے آئیں اور ہما ری ویپ سائیڈ کو لازمی دیکھیں اس لئے عارضی طور پر مزید سیاحوں کی گلیات میں انٹری کچھ دنوں کے لیے معطل کر رہے ہیں تاکہ جو سیاح یہاں موجود ہیں ان کو بحفاظت واپس کر سکیں اور آنے والوں سیاحو ں کی بھی حفاظت ہو سکے۔ ا نہوں نے مزید بتایا کہ سیا حو ں کے زیادہ رش اور ٹریفک جا م کی وجہ سے ہماری مشینری کو بار بار روڈ سے برف ہٹانے میں کافی مشکلات کا سا منا ہے کیونکہ اتنی زیادہ برف ہٹا نے میں کافی وقت درکا ر ہو تا ہے اس لئے ہم آنے والے دنوں میں مزید سیاحوں کو سنبھالا نہیں جا سکے گا کیونکہ جو سیاح یہاں موجود ہے ان کو ہم نے بحفاظت واپس بھیجنا ہے اور روڈ کو بھی صا ف رکھنا ہے#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…