منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

لینڈ سلائیڈنگ، ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ کو بھی بند کر دیا گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

ایبٹ آباد (این این آئی) ایبٹ آباد سے مری کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کنڈلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے)احسن حمید کے مطابق گلیات میں سیاحوں کی کثیر تعداد موجود ہے اور سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ مزید سفر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ گلیات میں موجود سیاح حفاطتی تدابیر اختیار کریں جبکہ سڑک کنارے غلط پارکنگ روڈ کلیئرنس میں بڑی وجہ ہے اور شدید برفباری کے باعث روڈ کو فوری طور پر صاف کرنا ممکن نہیں ہے۔ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ سیاح توحید آباد اور ڈونگا گلی کے درمیان سفر سے اجتناب کریں۔دوسری جانب مری میں تیز برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق صبح سے اب تک 17 ہزار کے قریب گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں اور برفباری کے دوران پھسلن کے باعث ٹریفک آہستہ چل رہی ہے جبکہ ٹریفک اہلکار ہائی وے مشینری کے ساتھ برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…