جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

اوکاڑہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ، باپ نے اپنی تین بیٹیوں کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا، والد گرفتار۔۔ بچیوں کی والدہ کے شوہر سے متعلق اہم انکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

قصور(این این آئی ) کے قصور کے علاقہ بگھیانہ خورد میں دوسری شادی نہ ہونے کی وجہ سے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور متعدد کو زخمی کرنے والے ملزم نے اپنی ہی تین بیٹیوں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے بگھیانہ خورد میں گزشتہ روز ایک شخص نے اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی تھی،

فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، تاہم دوران حراست ملزم نے اپنی ہی 3 بیٹیوں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم اسلم پر قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی تھی، کہ ملزم کی بیوی جو اپنے میکے تھی اس سے ملنے آئی اور اپنی 3 بیٹیوں کے حوالے سے دریافت کیا، جس پر ملزم نے بتایا کہ اس نے تینوں بیٹیوں کو نہر میں پھینک کر قتل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر راجوال بی ایس لنک نہر کے پاس پہنچے تو وہاں بچیوں کے جوتے اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، ملزم کی جانب سے نہر میں پھینکی گئیں 9 سالہ تحریم فاطمہ، 8 سالہ ملائکہ بتول اور 6 سالہ مشال فاطمہ کی لاشوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ ملزم پر تینوں بچیوں کے قتل کا مقدم بھی درج کر لیا گیا ہے۔نہر میں پھینکی جانے والی 9 سالہ تحریم فاطمہ، 8 سالہ ملائکہ بتول اور 6 سالہ مشال فاطمہ شامل ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…