بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’ن لیگ سے دوستیاں چلتی رہیں گی اور ۔۔‘جہانگیر ترین کی ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں جہانگیر خان ترین اور ان کے گروپ کے لوگ توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ جہانگیر ترین نے صحافی کے سوال پر قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ جہاز کسی طرف بھی جا سکتا ہے ۔ جہانگیر ترین او ران کے گروپ کے اراکین نے سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی

شادی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں، خوشی کے اس موقع پر سعد رفیق کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صحافی نے سوال کیا لوگ آپ کے حوالے سے بڑی قیاس آرائی کرتے ہیں کیا یہ صرف دوستیاں ہی رہیں گی جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ دوستیاں ہمیشہ ایسے ہی چلیں گی۔صحافی نے سوال کیا جہاز کا رخ کبھی اس طرف آئے گا جس پر جہانگیر ترین نے قہقہ لگایا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ایاز صادق نے کہا کہ ان سے پوچھیں یہ مسکرا کیوں رہے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ خوشی کے موقع پر آئے ہیں، آگے دیکھیں جو ہونا ہوگا وہی ہوگا۔صحافی نے دوبارہ سوال دوہرایا جہاز کبھی آ سکتا ہے جس پر جہانگیر ترین نے مسکراہتے ہوئے اور ہنستے ہوئے کہا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ یہ مسکرا رہے ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا آپ چاہتے ہیں یہ مسکراہتے رہیں جس پر ایاز صادق نے کہا کہ سوائے عمران خان کے سب ہی مسکراہیں تو اچھا ہے یہ ملک کے لئے بھی اچھا ہے جس پر بھرپو رقہقہ بلند ہوا۔جہانگیر ترین عون عباس ، راجہ ریاض اور دیگر کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شریک ہوئے ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…