پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کراچی:لیاری گینگ وار کا ملزم مقابلے میں ہلاک، مطلوب ملزموں سمیت 87 افراد گرفتار

datetime 8  اگست‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، لیاری میں گینگ وار ملزم مقابلے میں مارا گیا ، مختلف علاقوں سے مطلوب ملزموں کی گرفتاری سمیت ستاسی افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے ، لیاری کے علاقے بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کے غفار ذکری گروپ کا کمانڈر عرفان عرف بلا مارا گیا۔ ملزم قتل، اقدام قتل سمیت کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ، ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ رینجرز نے پی آئی بی کالونی میں سرچ آپریشن کیا ، اس دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ادھر نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ چھینی گئی موٹر سائیکل اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ سول ہسپتال کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں پکڑ لیا ، ناظم آباد میں بھی تین ملزم دھر لیے گئے جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، ادھرضلع کورنگی پولیس نے ماڈل کالونی اور سعود آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لی۔ ایس ایس پی کورنگی نعیم شیخ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…