کراچی(نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے چائنا کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے چائنا کٹنگ کے پلاٹ خریدنے والوں کو نوٹسز جاری کرنا شروع کردیئے اور جن لوگوں کے نام یہ پلاٹ الاٹ کئے گئے ہیں انہیں طلب کرلیا گیا ہے ایف آئی اے کے کانٹر ٹیراررزم ونگ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سب سے پہلے کراچی کے علاقے سرجانی ٹان میں چائنا کٹنگ کے پلاٹ خریدنے والوں کو نوٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے کانٹر ٹیراررزم ونگ نے مرحلہ وار غیر قانونی الاٹمنٹ حاصل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے پہلے مرحلے میں ان افراد کو نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں جنہیں چائنا کٹنگ مافیا نے جعلی الاٹمنٹ دی اور کسی دوسرے شخص کے پلاٹ پر قبضہ کرکے ان افراد کو پلاٹ الاٹ کئے سرجانی ٹان میں پلاٹ نمبرایل 26 ایس ٹی 4 بلاک 7 اے سرجانی ٹاﺅن کی جعلی الاٹمنٹ حاصل کرنے والے خاتون جو قصبہ کالونی کی رہائشی ہیں انہیں ایف آئی اے کے کاﺅنٹر ٹیراررزم ونگ کی جانب سے نوٹس موصول ہو گیا ہے جس میں انہیں پلاٹ کی جعلی الاٹمنٹ حاصل کرنے کے الزام میں طلب کرلیا گیا ہے