بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

مزید دو افراد کورونا وائرس سے چل بسے ، 630نئے کیسز رپورٹ

datetime 4  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید دو افراد کورونا وائرس سے چل بسے ، 630نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پرآگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 630 کیسز سامنے آئے ہیں

، مزید 2 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 187 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 42 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 945 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 641 کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 57 ہزار 355 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 198 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 15 کروڑ 66 لاکھ 23 ہزار 21 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، 7 کروڑ 5 لاکھ 76 ہزار 467 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 83 ہزار 165 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 673 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 630 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 75 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 498 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 933 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 823 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 672 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 648 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 365 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ، اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…