ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاکرز کے ہاتھوں شہری کا قتل، تحقیقات میں اہم پیشرفت،کم عمر ملزمان کا سنسنی خیز ویڈیو بیان منظرعام پر آگیا

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سنسنی خیز ٹک ٹاک بنانے کیلئے شہری کو قتل کرنے والے کم عمر ملزمان کا سنسنی خیز ویڈیو بیان منظرعام پر آگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ملیر میں ٹاک ٹاکرز کے ہاتھوں قتل ہونے والا شہری کون تھا؟ کہاں سے آیا تھا؟ اور بچوں نے کیوں قتل کیا؟ ملزمان کا سنسنی خیز ویڈیو بیان منظرعام پر آگیاہے۔ملزم سعید احمد نے

ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں کلاس 8 فاضل 9 اور علی میٹرک میں پڑھتا ہے،17 سالہ اسماعیل میٹرک کرچکا ہے، واقعے کے روزہم دو موٹرسائیکلوں پر چار لڑکے سوار تھے،فاضل کے پیچھے اسماعیل، علی کے پیچھے میں بیٹھا تھا۔سعید نے بتایا کہ اسماعیل راستے میں اسلحے کے ساتھ ویڈیو بناتا آرہا تھا، اس نے گولی چلائی تو وہ انکل کو لگ گئی، ہم خوف زدہ ہو کر گھر بھاگ گئے، گن فاضل کی تھی لیکن اسماعیل کے پاس تھی، اسماعیل کو گن میں نے دی تھی،ہم تصاویر اور ویڈیو بنانے جارہے تھے، جب گولی چلی تو اس کا شیل مجھے لگا تھا۔ملزم فاضل نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ویوز حاصل کرنے کے لئے ویڈیو بنا رہا تھا، انکل کو گولی لگنے کے بعد ڈر کے مارے ہم نے ساری ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی۔دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ جاں بحق قمر رضا خیرپور سے بہن کے گھر سوئم پر آیا تھا، مقتول چھ بچوں کا باپ اور گھر کا واحد سربراہ تھا۔پولیس نے انکشاف کیا کہ بچوں کے پاس ملنے والا اسلحہ غیر قانونی نکلا، پستول فاضل کا ہے جو اب تک وضاحت نہیں کرسکا، ایسے ہتھیار ٹارگٹ کلرز استعمال کرتے ہیں، جائے وقوعہ سے تیس بور کا ایک خول ملا تھا، چھ مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی۔پولیس کے مطابق چاروں بچے علاقے میں مشہور بریانی کھانے آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…