ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہزاد اکبر کے ستارے گردش میں آگئے،وزیراعظم کا عدم اطمینان کا اظہار

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے ستارے گردش میں آگئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہٹانے کا فیصلہ اصولی فیصلہ کرلیاہے اوران کی جگہ لاہور سے تعلق رکھنے والے سینئر قانون دان کو مشیر برائے احتساب بنانے پر غور ہورہا ہے باخبر حکومتی ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ

وزیراعظم عمران خان مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی ساڑھے تین سال کی کارکردگی سے قطعی مطمئن نہیں ہیں جس کا اظہار انہوں نے کرپشن کے خاتمے کیلئے گزشتہ دنوں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی کیاتھا ۔ عمران خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کو جو اہداف دیئے گئے تھے وہ انہیں حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے خاص طور پر شریف برادران اور آصف علی زرداری کی کرپشن بے نقاب کرنے اور ان سے لوٹی دولت واپس لانے کیلئے وہ ساڑھے تین سالوں کے دوران کچھ نہ کرسکے الٹا ایک برطانوی عدالت نے شہباز شریف کے حق میں فیصلہ دیدیا جس سے حکومت کی سبکی ہوئی نواز شریف اور شہباز شریف نے جو منی لانڈرنگ کی وہ پیسہ بھی بیرون ملک سے لانے میں ناکام رہے ساڑھے تین سالوں کے دوران شہزاد اکبر کسی بڑے کرپٹ سیاستدان کو سزا بھی نہ دلوا سکے چیئرمین نیب کے ساتھ بھی ان کے اختلافات رہے۔ چینی سکینڈلز کی تحقیقات کے حوالے سے جو ٹاسک شہزاد اکبر کو دیاگیا تھا اس میں بھی ملوث عناصر کو کٹہرے میں نہ لاسکے جس کی بناء پر پارٹی کے اندر بھی ان پر کڑی تنقید ہورہی تھی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اب عمران خان نے شہزاد اکبر کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے اور آئندہ چند روز میں ان کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر قانون دان کو یہ عہدہ سونپنے پر غور ہورہا ہے جو ان دنوں مسلم لیگ (ن) قیادت کیخلاف سوشل میڈیا پر سخت موقف اختیار کئے ہوئے ہیں اور عمران خان کے بڑے حامیوں میں سے ایک ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…