اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی عدم موجودگی میں رکن صوبائی اسمبلی انیسہ زیب نے بطورسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی صدرارت کی۔صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون نے اسمبلی کی صدارت کے فرائض سرانجام دئے۔ انیسہ زیب کا تعلق قومی وطن پارٹی سے ہے۔