لاہور(این این آئی)مشہور سفرنامہ نگار، ناول نگار، ڈرامہ نویس اور ٹی وی میزبان مستنصر حسین تارڑ نے کہا ہے کہ میر ے خیال میں نارمل شخص بڑاناول نگار،مصور یا ایکٹر نہیں بن سکتا ،میں 50کی دہائی میں انگلینڈ گیا تھا ،دنیا کے بہت سی خوبصورت مقامات کو چھوڑ کرلاہورکا انتخاب کیا کیونکہ مجھے اس کی مٹی سے عشق ہے ۔ایک انٹر ویو میں
مستنصر حسین تارڑ نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے بہت مطمئن اور خوش ہوں ،میں صرف یہ چاہتاہوں کہ مجھے غصہ نہ آئے اور یہی اپنی عادت چھوڑنا چاہوں گا۔ انہوںنے کہا کہ مجھے مکئی کی روٹی اورسرسوں کا ساگ بہت پسند ہے جو میں کبھی بھی کسی بھی جگہ کھا سکتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں کئی دہائیوں سے باقاعدگی سے سیر اورورزش کرتا ہوں۔