منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

عارف لوہار کے صاحبزادوںنے ’’لوہاربوائز آفیشل‘‘ کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے کا بیڑہ اٹھا لیا

datetime 2  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)نامورگلوکارعارف لوہار کے صاحبزادوںنے یوٹیوب پر ’’لوہاربوائز آفیشل‘‘ کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو فروغ دینے کا بیڑہ اٹھا لیا ۔عارف لوہارکے صاحبزادوںعلی لوہار،عامرلوہار اور عالم لوہار نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخراور خوشی ہے کہ

ہم اپنے خاندان کی میراث کوآگے بڑھا رہے ہیں جس کا مقصد اپنی ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تینوں بھائی اپنے دادا اوروالد کی طرح پاکستان کے کلچرکوفروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں اوریوٹیوب پر ’’ لوہاربوائز آفیشل ‘‘کی سر گرمیاں اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور اس کی ثقافت ہمیشہ نازہے،پاکستان ہماری پہچان ہے ،ہم ’’لوہار بوائز آفیشل ‘‘کے ذریعے اپنی دھرتی کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دادا مرحوم اور اوروالدنے ہمیشہ پاکستان کی عزت میں اضافے کے لئے کام کیا ،ہماری بھی یہی کوشش رہے گی کہ اپنے فن کے ذریعے اوراپنی تعلیم کے ذریعے سے اس میراث کو آگے بڑھائیں۔ہم لوک کلچرکو صوفی رنگ میں لوک گیتوں کے انداز میں اپنی دھرتی کا کلچر بیان کرنے والی فیملی ہیں اورہمیں اس پر فخر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…