اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ پر امن کراچی مضبوط پاکستان کی علامت ہے،شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع رینجرز کودیں،ر ینجرز دشتگردی کیخلاف ہر اول دستہ ہے۔ کراچی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ پاکستان کی راہ میں حائل رکاوٹ کو عبور کرنا ہے، دہشتگردی کیخلاف ہماری آخری کاوش اور منزل نہیں۔ کراچی آپریشن دہشتگردی کے اختتام کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانیت کو فروغ دینا ہے، کراچی آپریشن مین رینجرز کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ، رینجرز سرحدوں کی حفاظت کر تی ہے۔کراچی آپریشن غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہو رہا ہے۔انہوں نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ مکمل ہونے پر نوجوانوں کو مبار کبا د دی۔