ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اقوام متحدہ نے پاکستان کو ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب کر لیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) اقوام متحدہ نے پاکستان کو ایشیا کا فاریسٹری چیمپئن منتخب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 10 بلین ٹرین سونامی اور پروٹیکٹڈ ایریا اینیشی ایٹو کی ایک اور کامیابی سامنے آئی ہے۔پاکستان کو یو این ادارہ برائے موسمیاتی تبدیلی نے فاریسٹری چیمپئن قرار دیا ہے،

پاکستان بطور ریجنل چیمپئن ایشیائی ممالک کی فاریسٹری منجمنٹ میں مدد کرے گا، معاون خصوصی ملک امین اسلم کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔پاکستان نیعالمی یوم ماحولیات پر اسلامی ممالک، دنیا بھر میں قائدانہ کردار ادا کیا، اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں صرف 3 ممالک کو فاریسٹری چیمپئن منتخب کیا ہے، براعظم افریقہ اور براعظم امریکا سے بھی ایک ایک ملک فاریسٹری چیمپئن بنایا گیا۔اقوام متحدہ نے گزشتہ ماہ فاریسٹری چیمپئن سے متعلق ابتدائی طور پر آگاہ کیا تھا، اب اقوام متحدہ نے باضابطہ اعلان کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی ایشیا بھر میں اپنا کردار ادا کرے۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کے وژن نے عالمی برادری میں پاکستان کو عزت دلا دی ہے، پاکستان کو ماحول دوست پالیسیوں پر عمل درآمد کے باعث یہ اعزاز ملا ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ماحولیات کے اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…