لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی دعوت تبلیغ کی ویڈ یو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پشتو میں دعوت تبلیغ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں محمد رضوان چند افراد کے ساتھ ایک علاقے میں موجود ہیں جس میں وہ لوگوں کو دعوت تبلیغ دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ محمد رضوان کو حال ہی میں آئی سی سی ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر اور’گارفیلڈ سوبر ٹرافی‘ کے لیے نامزد کیا ہے۔