سڈنی(این این آئی)پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ نے آسٹریلوی ٹیم کو بے فکر ہوکر دورہ پاکستان کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک بار بھی وہاں سیکیورٹی کے حوالے سے فکرمند نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق کینگروز مارچ میں 3 ٹیسٹ اور 4 وائٹ بال میچز کیلیے پاک سرزمین
جائیں گے،34 سالہ کٹنگ آئندہ ماہ پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پاکستان آ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں ایک بار بھی وہاں سیکیورٹی کے حوالے سے فکرمند نہیں ہوا، میں چاہتا ہوں کہ آسٹریلوی ٹیم بھی بغیر کسی فکرکے پاکستان جائے، وہاں کے لوگ یقینی طور پر انھیں اپنے ملک میں کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے۔