نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کولو راڈو میں طاعون کے مرض سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ رواں سال کولو راڈو میں ہلاک ہونے والا طاعون کا یہ دوسرا مریض ہے۔ طاعون سے ہلاکت کا واقعہ کولو راڈو کی کاونٹی Pueblo کے دیہی علاقے میں پیش آیا۔ کاونٹی کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان کے مطابق اندازہ ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص میں طاعون کی بیماری کسی چوہے ، پسو یا کسی مردہ جانور سے منتقل ہوئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کیس منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں جانوروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کولو راڈو میں اس سال طاعون سے کسی شخص کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔