اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک صحافی بہت جلد رانا شمیم کیس کے مزید حقائق سامنے لائیں گے۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ایک بیان میں کہا کہ شریف فیملی نے 1980 کے بعد اداروں پرحملے کیے ، یہ جعلسازلوگوں کی
سرپرستی کرکے اعلیٰ عہدوں پرتعیناتیاں کراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعیناتی کے بعد انہی لوگوں کی مدد سے دوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں ، رانا شمیم کی پہلے ہائیکورٹ کے جج پرتعیناتی کی کوشش کی گئی جوناکام ہوئی ، رانا شمیم کو چیف جج جی بی کے عہدے پر ن لیگ نے ہی لگایا۔