اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

سرکاری گندم کی بوریوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا فیصلہ آگیا،ملزمان کوسزا سنا دی گئی

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

کوئٹہ( این این آئی)احتساب عدالت کوئٹہ نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور پی آر سی انچارج حب لسبیلہ امیر بخش کھوسہ کو5سال قید اور 10 کروڑ 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔عدالت کے احکامات کے فورا بعد

ملزم کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور احمد شاہوانی نے نیب بلوچستان کی تحقیقات، دلائل اور ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔ نیب کی جانب سے سینئر پراسیکیوٹر ضمیر چھلگری نے کیس کی پیروی کی۔نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم نے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیاتو معلوم ہوا کہ ملزم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر امیر بخش کھوسہ نے پی آر سی سینٹر حب میں انچارج کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے 23 ہزار سے زائد گندم کی بوریوں میں خرد برد کی جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔نیب بلوچستان نے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا تھا۔ جس پر معزز احتساب عدالت کوئٹہ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنادی ہے۔عدالت کے فیصلے اور نیب کے قانون کے مطابق ملزم دس سال کے لئے کسی بھی عہدے کے لئے نا اہل تصور کیا جائے گا، ملزم کسی بھی بینک سے کسی قسم کا قرض اور مالی فائدہ نہیں حاصل کر سکے گا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ چند ماہ میں پانچ مختلف کرپشن کے کیسز میں نیب بلوچستان کی تحقیقات اور دلائل کی روشنی میں ملزمان کو سزائیں سنائیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…