جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کو گلے سے پکڑے گی ، شازیہ مری کا حیران کن دعویٰ

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

خیرپور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہاہے کہ ہر کسی کے نشانے پر پیپلز پارٹی ہے، ہم کہاں جا کر شور مچائیں کہ ہمیں گیس بجلی دی جائے، وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کو گلے سے پکڑے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس بھی لاکھوں جیالے گڑھی

خدا بخش پہنچے گے۔ 14 سال گزرنے کے باوجود محترمہ کی یاد ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے مشکلاتوں کا سامنا کیا۔ ہر کسی کے نشانے پر پیپلز پارٹی ہے۔ اپوزیشن کا اہم کردار صرف پیپلز پارٹی ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا کام صرف اور صرف مہنگائی کرنا ہے۔ حکومت نالائقی اور نااہلی کی حدوں کو کراس کرگئی ہے۔ کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت کو عوام نے رد کردیا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کو گلے سے پکڑے گی۔پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا کام بس یہ بچا ہے کہ صبح شام صرف اپوزیشن کو گالیاں دے۔ پوری دنیا کے اندر پیٹرول کی قیمتیں کم ہیں اور یہاں پر عوام کے اوپر آئے دن پٹرول بم گرایا جارہا ہے۔ ہم کہاں جا کر شور مچائیں کہ ہمیں گیس بجلی دی جائے۔شازیہ مری نے کہاکہ کنٹینر پر چڑھ کر بولتے تھے کہ ٹیکس زیادہ ہوجائے تو حکمران چور ہے، تو اب وفاق نے خد کئی بار ٹیکس میں اضافہ کیا ہے۔ ملک کی معاشی حالات بہت خراب ہے اور معاشی حالات مزید خراب ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اہم پوزیشن پر رہے ہیں، وہ ملاقاتیں کرسکتے ہیں اور ان کے پاس فارمولا بھی موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…