سیالکوٹ(این این آئی)سیالکوٹ میں ساؤتھ افریقہ سے آئے15 مسافر قرنطینہ سینٹر سے فرار ہوگئے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق فرار ہونے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپیڈ ٹیسٹ کیا گیا تھا، رپورٹ منفی آئی تھی، پی سی آر کے لیے مسافروں کو قرنطینہ سینٹر گگڑ منتقل کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کے اہلخانہ نے
مزاحمت کی اور انہیں اپنے ساتھ لیکر چلے گئے، مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کے پاسپورٹ ہمارے پاس ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق سیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاؤ الدین سے ہے، مفرور افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔انتظامیہ نے کہا کہ 15 میں سے 3 مسافر واپس آگئے ہیں ان سے رابطہ ہوگیا تھا