اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان سے تعلق رکھنے والی کوئی بھی کاروباری شخصیت یا کاروباری فرم کے ملازمین، ملٹی نیشنل فرم کے ملازمین متعلقہ بھارتی ویزے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ہر کیس کے میرٹ کے مطابق ویزے کی قسم اور دورانئے کا تعین کیا جائے گا۔ ویزہ درخواست کے ساتھ مندرجہ ذیل دستاویزات جمع کروانا ضروری ہیں۔ 1۔ کسی بھی رجسٹرڈ بھارتی کمپنی یا بھارتی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دعوت نامہ، جس میں وزٹ کا دورانیہ اور جن شہروں کو وزٹ کرنا ہے کی تفصیلات موجود ہوں۔ 2۔ گزشتہ سال کے انکم ٹیکس ریٹرن آڈٹ اکائونٹس یا بینک سٹیٹمنٹ کی نقول، جن سے سالانہ 30 لاکھ پاکستانی روپے کی سیلز یا ٹرن اوور، یا افراد کی صورت میں سالانہ 5 لاکھ سے زائد تنخواہ کی معلومات دستیاب ہوں۔ 3۔ کسی بھی نمایاں بھارتی چیمبر آف کامرس کا سفارشی خط(آپشنل) 4۔ بھارت میں رجسٹرڈ کمپنی یا فرم کے ساتھ خط و کتابت یا لیٹر آف کریڈٹ کی نقول5۔ پاکستان کے کسی بھی چیمبر آف کامرس میں رکنیت کے سرٹیفکیٹ کی نقل