کراچی (نیوزڈیسک) سندھ رینجرز نے کراچی میں ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز نے ایف ایم ریڈیوسٹیشن قائم کرنے کافیصلہ کیاہے ۔رینجرز کے مطابق ایف ایم ریڈیو کی نشریات جلدآن ائیرکردی جائیں گی ۔اس ایف ایم ریڈیو کامقصد عوام سے رابطے بڑھانااوربروقت اطلاعات کی فراہمی ہے جبکہ اس ریڈیوکے ذریعے نوجوان نسل کے لئے بھی نئے پروگرام شروع کئے جائیں گے