اسلام آباد(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے رمضان میں فطرہ اور قربانی کی کھالیں مرد کارکنوں کے گرفتاریوں سے بچنے کے لئے خواتین کارکنوں کے ذریعے جمع کرانے کے انکشاف پر خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ خواتین کے ذریعے کتنا فطرہ و قربانی کا پیسہ اکٹھا کیا جو مستقبل قریب میں آپریشن فیز تھری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔مقامی اخبار نئی بات کے مطابق ایم کیو ایم خواتین کی طرف سے فطرہ و قربانی کے پیسے جمع کرنے کی شکایت کراچی اور حیدر آباد سے بعض شہریوں نے رینجرز اور خفیہ ایجنسیوں کو کی تھی۔ خواتین نے کراچی اور حیدر آباد میں گھر گھر جاکر فطرہ و قربانی کی رسیدیں سادہ کاغذ پر دیں اور انہیں بتایا کہ وہ ایم کیو ایم کی طرف سے ہیں اس لئے پہلے کی طرح بروقت فطرہ و قربانی کے پیسے ان کو پہنچا دئیے جائیں یا پھر ہماری خواتین کارکنان آکر لے جائیں گی۔ ایسی کئی شکایات رینجرز تک پہنچیں جس کے بعد اب خفیہ ادارے اس بارے تحقیقات کر رہے ہیں