اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس سے تعلق کو مستر دکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ایک ٹی وی انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ برطانیہ سے پاکستان آنے کے بعد یہاں ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی جن سے مل کر پاکستان کے بارے میں نظریہ تبدیل ہوا جس کے بعد پاکستان میں مستقل سکونت کا ارادہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پر الزام لگایا گیا کہ میں لندن پلان کا حصہ تھی یا میرا کسی خفیہ ایجنسی سے تعلق ہے جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔