کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں اربوں مالیت کی اراضی سندھ کے وزیر کے ملازم کے نام منتقل ہو گئی۔ نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ڈیفنس فیز سیون سے متصل550 ایکڑ زمین جعلی کھاتے میں سندھ کی اہم شخصیت کے ملازم کے نام پر منتقل کی گئی ہے۔ اراضی کی مالیت 4 ارب روپے ہے مگر سرکاری خزانے میں ایک روپیہ بھی جمع نہیں کرایا گیا۔دستاویزات کے مطابق قیمتی اراضی 1936 میں زبانی سودے پر ابراہیم نامی شخص کے نام پر منتقل ہوئی جبکہ 2004میں ایک حکومتی شخصیت نے اسے اپنے ملازم کے نام پر منتقل کرا لیا۔نیب نے سندھ بورڈ آف ریونیو سے زمین کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے