اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) دنیا میں شاید ہی کوئی انسان ہو جسے انٹر نیٹ کی افادیت سے انکار ہو،روز بروز انٹر نیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ اور مختلف شعبو ں میں اس کا استعمال آجکل ترقی کی ضمانت ہے، اایک خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے نیٹورک سیکیورٹی دفاتر بنانے کا اعلان کیا ہے،یہ دفاتر ملک میں کام کرنے والی مختلف بڑی انٹر نیٹ کمپنیوں میں کھولے جائیں گے جس سے جرائم کی روک تھام میں بے حد مدد ملے گی، اس بات کاا علان گزشتہ روز پبلک سیفٹی کی وزارت کی طرف سے کیا گیا۔ اس نئے اقدام کے بارے میں چینی حکومت مﺅقف یہ بھی تھاکہ نیٹورک سیکیورٹی دفاتر کے زریعے سیکیورٹی ادارے مجرموں تک جلد سے جلد رسائی حاصل کر سکیں گے۔ تاہم چینی حکومت کے اس نئے اعلانیے میں انٹر نیٹ کی ان کمپنیوں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جن میں نیٹورک سیکیورٹی دفاتر کی سہولت موجود ہوگی۔ واضح رہے کہ چین دنیا میں انٹر نیٹ پر غیر ضروری مواد کے حوالے سے زیادہ سخت سینسر شپ پالیسی کا حامی ملک ہے۔