کراچی(نیوزڈیسک) جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان کسٹم نے کارروائی کر کے 1 کلو 200 گرام سونا بر آمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 4 مسافروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد نجی ائیرلائن کے ذریعے دبئی سے سونا اسمگل کر رہے تھے۔ گرفتار چاروں افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی –