اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست تامل ناڈو نوجوان طالبہ نے چھت سےلٹک کر خودکشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق گیارہویں کلاس کی طالبہ نے اپنی خودکشی سے قبل نوٹ بھی لکھا تھا جو پولیس کی تفتیش کے دوران ملا ۔ طالبہ نے آخری نوٹ میں لکھا کہ ہراساں کرنے کے واقعات بند ہونے چاہیے۔ لڑکیاں اپنی ماں کی گود میں یا قبر میں محفوظ ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کا کہنا تھا کہ
استاد ، رشتہ دار حتی کہ ہر کوئی لڑکیوں کا ہراساں کرتا ہے ۔طالبہ کا کہنا تھا کہ تمام والدین اپنی بیٹوں کو لڑکیوں کی عزت کا درس دیں ، خط کے آخر میں طالبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف دیا جائے ۔ لڑکی کا نوٹ میں مزید کہنا تھا کہ لڑکی کہیں بھی محفوظ نہیں ہے استاتذہ پر بھی یقین نہیں کیا جا سکتا ۔ پولیس نے واقعہ کے کے بعد تفتیش کا باقاعدہ آغازکر دیا ہے ۔