لاہور( این این آئی)ترک اداکار آنگین آلتن سے مبینہ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کو جیل سے رہا کردیا گیا۔کاشف ضمیر کو 7 ماہ قبل پولیس نے ترک اداکار کی موصول ہونے والی شکایتی ای میل پر کی تھی۔ملزم کے وکیل نے بتایا کہ کاشف ضمیر کے خلاف پولیس نے ایک درجن سے زائد مقدمات درج کیے مگر کوئی ایک بھی ثابت نہیںہوسکا۔انہوں نے کہا کہ کاشف ضمیر نے
ان جھوٹے مقدمات کی وجہ سے 7 ماہ جیل میں گزارے جس کے بعد اس نے ہر ایک مقدمے کے خلاف درخواست ضمانت دائر کی۔وکیل کے مطابق اب آخری مقدمے میں کاشف ضمیر کی ضمانت منظور ہوئی اور پھر اسے عدالتی حکم پر جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میرا موکل اپنے اوپر قائم مقدمات کا سامنا عدالتوں میں کرے گا اور وہ پولیس سے تفتیش میں تعاون بھی کرے گا۔