ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ایک ارب 53 کروڑ ڈالر فراہم کریگا

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سماجی تحفظ کے پروگرام اور خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو ایک ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے معاہدہ بدھ کو ہوگا۔میڈںیا رپورٹ کے مطابق

معاہدے پر دستخط کی تقریب (آج)بدھ کو اقتصادی امور ڈویژن میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب بھی موجود ہوں گے۔معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے ایک ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرضے میں سے 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے لیے دیئے جائیں گے جبکہ 60 کروڑ ڈالر انٹیگریٹڈ سماجی تحفظ کے ترقیاتی پروگرام (احساس) کے لیے مختص ہوں گے۔اسی طرح 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سینٹرل ایشیاء اکنامک ٹرانسپورٹ کوریڈور ڈویلپمنٹ پروگرام کی دوسری قسط کے لیے، 38 کروڑ ڈالر خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے لیے، ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ ٹو کے لیے جبکہ 50 لاکھ ڈالر کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لیے دیئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…