ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے افغانستان کیلئے امدادی سامان کا پہلا قافلہ روانہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کنگ سلمان ہیومنیٹیرین ایڈ اینڈریلیف سینٹر نے افغانستان کیلئے امدادی پیکج کے حوالے سے منصوبے کا آغاز کر دیا ۔ منگل کو منصوبے کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کیا ،سعودی عرب کی جانب سے 1920 ٹن غذائی اور غیر غذائی اشیاء سے لدے 200 ٹرک پاکستان کے راستے افغانستان روانہ ہوئے ،منصوبے سے

2 لاکھ 80 ہزار افغانی مستفید ہو سکیں گے ۔چئیرمین سینیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 ہزارغذائی پیکجز اور 10000 غیر غذائی پیکجز کی تقسیم سے افغانستان میں رہنے والے غریب اور مستحق افراد کی مدد ہوگی، سعودی عرب کے اس انسان دوست اقدام کو سراہتے ہیں، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے اس قسم کے اقدامات اٹھانا انتہائی اہم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے افغانی بھائی اس وقت امداد کے منتظر ہیں، عالمی برادری بالخصوص ترقی یافتہ ممالک کو بھی سعودی عرب کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے افغانستان میں امداد کے منتظر لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے اس قسم کی کاوشوں میں تیزی لانیکی ضرورت ہے، سعودی سفیر ،کنگ سلمان فائونڈیشن، پرنس سلمان اور کنگ سلمان بن عبدالعزیز کا اس امداد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔صادق سنجرانی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، او آئی سی اجلاس بلانے اور اس کے انعقاد میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کی اور افغانستان کی مدد کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بھی افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، تمام ممالک کو اس وقت آگے آنا چاہئے اور افغانستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان، افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔سعودی سفیر نے سامان کی ترسیل میں تعاون فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے ،ہر غذائی پیکج میں تمام ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں جبکہ غیر غذائی پیکیج میں 20000 رضائیاں اور 10000 کٹس شامل تھیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…