ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

روس نے بھارت کومیزائل دفاعی نظام کی فراہمی شروع کر دی

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

نئی دلی(این این آئی)بھارت نے پنجاب سیکٹر میں اپنا میزائل دفاعی نظام S-400 تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روزنامے انڈیا ٹوڈے نے اعلی سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ S-400میزائل دفاعی نظام کاپہلا سکواڈرن پنجاب سیکٹر میں تعینات کیا جا رہا ہے۔روس نے بھارت کو S-400میزائل دفاعی نظام کی فراہمی شروع کر دی ہے،

جس کا پہلا یونٹ مغربی محاذ کے قریب تعینات کیا جائے گا۔یہ اعلان روسی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف نے دبئی ایئر شو میں کیا۔ذرائع کے مطابق S-400 سکواڈرن کے پہلا حصہ بھارت پہنچنا شروع ہو چکا ہے اور اسے ایسی جگہ پر تعینات کیا جائے گا جہاں سے وہ پاکستان اور چین کی فضائی حدود دونوں سے خطرات کا مقابلہ کر سکے۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ میزائل دفاعی نظام فضائی اور سمندری دونوں راستوں سے آرہا ہے اور اسے جلد ہی مقررہ جگہوں پر تعینات کیا جائے گا۔پہلے سکواڈرن کی ترسیل رواں ماہکے آخر تک مکمل ہو جائے گی اور اس کی تعیناتی کے بعدبھارتی فضائیہ مشرقی محاذ کی طرف توجہ مرکوز کرنا شروع کر دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…