ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

سری لنکن شہری کی یاد میں ٹورنٹو میں آن لائن تعزیتی ریفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کے عطیات و وظائف کا اعلان

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو (این این آئی)سیالکوٹ میں ایک پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سری لنکا کے شہری پری آنتھا کمارا کی یاد اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی اور سری لنکن عوام کے ساتھ ہمدردی اور یک جہتی کے اظہار کیلئے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقامی پاکستان نژاد شہریوں کی جانب سے ایک آن لائن تعزیتی میموریل کا اہتمام کیا گیا جس میں متوفی کی بیوہ اور بچوں کیلئے لگ بھگ ایک

لاکھ ڈالر کے عطیات و وظائف کا اعلان کیا گیا جن میں سے ابتدائی طور پر سولہ ہزار ڈالر موقع پر ہی سوگوار خاندان کے اکائونٹ میں منتقل کر دیے گئے۔پیپل ٹو پیپل کمپین کے تحت ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے اس ورچوئل تعزیتی ریفرنس میں میزبان عظیم رضوی اور ڈاکٹر رابیعہ رضوی کے علاوہ قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید،پری آنتھا کمارا کی بیوہ نلوشی دسیاناکے،سری لنکن ٹیم ایمبسڈر چمندا ہیٹی آراچی، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) کے شریک بانی اور رو چانسلر سید بابر علی شاہ،لمز کے عبوری پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون کے علاوہ کینیڈا کی رکن پارلیمنٹ سلمی زاہد اور اقرا خالد اور انٹاریو صوبے کے وزیر برائے ڈیجیٹل گورنمنٹ کلید رشید اور مارکھم شہر کے کونسلر خالد عثمان سمیت سیالکوٹ واقعہ میں متوفی پری آنتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور وزیر اعظم عمران خان نے یکسان طور پر سیالکوٹ واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیر اعظم خود اس افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہیں بلکہ سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کے لیے پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کی جانب سے ہمدردی و یکجہتی پر مبنی تعزیتی بیانات اور مرحوم کی بیوہ اور بچوں کے لیے بڑھ چڑھ کر مالی عطیات کا اعلان اصل پاکستان کی عکاسی کرتا ہے۔میموریل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لمز کے عبوری پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون نے کہا کہ پری آنتھا کمارا کی یاد میں سری لنکا کے ایک طالبعلم کو لمز میں چار سالہ انڈر گریڈ ڈگری کے حصول کے لیے ٹیوشن فیس اور رہائش سمیت پر مبنی مکمل سکالرشپ دیا جائے گا۔تعزیتی اجلاس کے میزبان عظیم رضوری نے اعلان کیا کہ مرحوم پری آنتھا کمارا کے کسی بھی بچے کی لمز یونیورسٹی میں تعلیم کے لیے ایک مکمل سکالرشپ دیا جائے گا جسے زینب عظیم گِو پری آنتھا سکالرشپ کا نام دیا جائے گا اور جس کا تمام تر خرچہ

ان کے رضوی خاندان کی فاونڈیشن، علی ایجوکیشن اور ہیلتھ فاونڈیشن اٹھائیں گی۔دونوں وظائف پر چھپن ہزار امریکی ڈالر خرچ آئے گا۔ اس موقع پر عظیم رضوی نے کہا کہ ان کا خاندان اس پیپل ٹو پیپل کمپین کے تحت مرحوم کی بیوہ اور بچوں کو ابتک اور آنے والے دنوں میں موصول ہونے والے عطیات کے برابر اضافی رقم فراہم کرے گا تاکہ سوگوار خاندان کو مستقبل میں کسی قسم کی مالی و معاشی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔میموریل اجلاس سے پری آنتھا کمارا کی بیوہ اور بڑے بیٹے نے بھی خطاب کیا اور فنڈ ریڈنگ کے منتظمین اور شرکا ء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کوشش کو انسانیت کو جوڑنے کوشش قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…