ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بوسٹر خوراک کی مدت کم کرکے تین ماہ کردی گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے دوسری خوراک کے ساتھ بوسٹر خوراک دینے کی مدت کم کر کے 3 ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے ٹویٹراور اس کے آگاہی پلیٹ فارم ’’لائیو ود ہیلتھ‘‘پر اپنے اکائونٹ کے

ذریعے کئی انفوگرافک ڈیزائن شائع کیے جو حفاظتی ٹیکوں کی تکمیل کی سطح کو بڑھانے کے لیے بوسٹر خوراک کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کرونا کی تبدیل ہوتی اشکال کے ہوتے ہوئے ایک خوراک کافی نہیں۔ ویکسین کی دوسری خوراک قوت مدافعت کی سطح کو بڑھا دیتی ہے جو وائرس خاص طور پرتبدیل ہوتی شکلوں سے بچانے کے لیے مزاحم اور کافی ہے۔گزشتہ روز سعودی محکمہ صحت نے کرونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لینے اور کمیونٹی کی قوت مدافعت تک پہنچنے پر زور دینے کے لیے کیپ یور لیول ود بوسٹر ڈوزمہم کا آغاز کیا۔یہ قدم ابھرتے ہوئے کروناوائرس کے خلاف آگاہی مہم کے تسلسل کے طور پر اٹھایا گیا ہے، جسے وزارت صحت نے وائرس کے پھیلا ئوکے آغاز سے ہی کرونا کی روک تھام کے عنوان سے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد معاشرے کے تمام افراد کو آگاہ کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…