بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

مایا علی فلم فیئر مڈل ایسٹ کی بااثر خواتین میں شامل

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مایا علی کو سال 2021 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے سال کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کی جاتی ہے اور اس سال پاکستانی اداکارہ مایا علی کو اس کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔مایا علی نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے

بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیے جانے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔اداکارہ جو پہلے ہی فلم فیئر مڈل ایسٹ سے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق خصوصی گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کرچکی ہیں، انہوں نے اس اعزاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔فلم فیئر مڈل ایسٹ کے میگزین کا سرورق شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اسکرین پر روزانہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے لیکن فلم فیئر مڈل ایسٹ کی اس کافی ٹیبل بک کا حصہ بننا کچھ زیادہ خاص ہے۔مایا علی نے اپنے مداحوں اور فا لوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کی بے پناہ محبت اور تعاون کی مشکور ہوں۔شوبز شخصیات سمیت مایا علی کے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے انہیں اس اعزاز پر مبارکباد دی جارہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس 2020 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ماہرہ خان، مایا علی، سجل علی اور احد رضا میر سمیت دیگر اداکاروں کو ایوارڈز دئیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…