اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق صدر پرویزمشرف آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) احمد شجاع پاشا اورجنرل (ر) ظہیرالاسلام کے حق میں میدان میں آگئے ۔یہ دونوں اچھے اورپروفیشنل سولجرہیں پرویزمشرف نے ایک نجی ٹی وی چینل سماء کے ایک پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئی ایس آئی کاسربراہ جوبھی کرتاہے وہ آرمی چیف کی مرضی کے مطابق کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ جنرل (ر)شجاع پاشااورجنرل (ر) ظہیرالاسلام کے بارے میں جوباتیں کی جارہی ہیں وہ صرف ہوامیں ہی ہیں اوراس سے ان کی بدنامی ہورہی ہے ۔ ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پرویزمشرف نے کہاکہ بھارت کے بارے میں سب کومعلوم ہے کہ وہ پاکستان کادشمن ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی کاسربراہ جوکچھ کرتاہے اس کواوپرسے ہدایات ملتی ہیں وہ اپنے پاس سے کچھ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ جنرل کیانی کے بھائیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے ان کی کرپشن کی باتیں ہرطرف ہورہی تھیں ۔