ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

گونگا بہرا پاکستانی نوجوان 7 سال بعد بھارتی جیل سے رہا، پاکستان پہنچ گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے گونگا، بہرا نوجوان سات سال بعد بھارت سے واپس پاکستان پہنچ گیا ،پاکستان نے خیرسگالی کے طور پر تین بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کے ترجمان نے بتایا کہ وسیم تنویر نامی نوجوان کو 18 دسمبر کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے

اس نوجوان کو بھارت سے واپس لانے کے لیے آواز اٹھائی تھی، 18 سالہ نوجوان وسیم تنویر کا تعلق بھمبر آزاد کشمیرسے ہے۔نوجوان کے خاندان کے مطابق وسیم تنویر سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہے، یہ نومبر 2014ء میں غلطی سے پاک بھارت سرحد عبور کرگیا تھا۔پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی اور ایدھی فاؤنڈیشن کی کاوشوں سے اس نوجوان کی واپسی ممکن ہوسکی۔ وسیم تنویرکو نابالغ ہونے کی وجہ سے اصلاحی سینٹرمیں رکھا گیا تھا۔ وسیم تنویر کا خاندان سات سال بعد اپنے لخت جگر کی واپسی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔واضح رہے کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں آج بھی کئی ایسے پاکستانی قیدی ہیں جو اپنی سزائیں مکمل کرچکے ہیں مگر انہیں ابھی تک رہائی نہیں مل سکی۔دوسری جانب پاکستان نے پیر روز کے تین بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا،سزائیں مکمل کرنے والے بھارتی قیدیوں کو خیر سگالی طور پر رہا کیا گیا ہے، قیدیوں میں محمد غفران، ارمغان اور کلدیپ سنگھ شامل ہیں جنہیں واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…