کراچی(این این آئی)شہرقائد میں چلنے والی سائبرین ہوائیں فٹ پاتھ پر سونے والے نشے کے عادی افراد کے لئے موت بن گئیں شہر کے مختلف علاقوں میں سردی سے ٹھٹھر کر 3افرادجان کی بازی ہارگئے۔تفصیلات کے مطابق نیوکراچی بشیر چوک کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 60سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی ٹھنڈ کے باعث ہلاک ہوا ہے۔سرجانی ٹائون کے
علاقے میں کے ڈی اے فلیٹس کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 50سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی ٹھنڈ کے باعث فوت ہوا ہے۔تیموریہ کے علاقے میں پیپلزچورنگی کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 46سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کاعادی ہے اور ٹھنڈ کے باعث فوت ہوا ہے